شاہ رخ خان نےچھتری سے اپنا چہرہ کیوں چھپایا؟

November 08, 2021

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی چھتری کے پیچھے چھپے ہوئے چہرے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، شاہ رخ خان جب 7 نومبر بروز اتوار دہلی سے ممبئی پہنچے اور نجی کلینا ایئر پورٹ کے باہر پاپرازی فوٹوگرافرز سے ایک بڑی سیاہ چھتری کے پیچھے چھپتے ہوئے اپنی گاڑی میں بیٹھے۔

شاہ رخ خان کے ہمراہ ان کے باڈی گارڈ بھی تھے جو ان کی گاڑی کے قریب کھڑے تھے، جب کہ ایک اور نامعلوم شخص نےانہیں میڈیا کی نظروں سے بچانے کے لیے چھتری کے پیچھے چھپا کر گاڑی میں بٹھایا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 2 اکتوبر کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب ممبئی کروز شِپ پر چھاپہ مارا گیا جہاں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان کو اُن کے دوستوں سمیت منشیات استعمال کرنے کے الزام میں حراست لیا گیا تھا۔