’اسپائیڈر مین: نو وے ہوم‘ میں تینوں ہیروز کی انٹری؟

November 09, 2021

رواں برس ریلیز کے لیے تیار ’اسپائیڈر مین: نو وے ہوم‘ کی لیک ہونے والی تصویر نے تہلکہ مچادیا۔

اسپائیڈر مین: نو وے ہوم میں اس مرتبہ ٹام ہالینڈ اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے سپر نیچرل ہیرو کا کردار ادا کریں گے اور دنیا کو برائی سے بچانے کے لیے اپنی طاقت بروئے کار لائیں گے۔

تاہم اسپائیڈر مین فلم سیریز کے چاہنے والوں کو حال ہی میں مبینہ طور پر لیک ہونے والی ایک تصویر نے چونکا دیا۔

سوشل میڈیا پر زیرگردش اس تصویر میں ایک نہیں بلکہ تینوں اسپائیڈر مینز کو دیکھا جاسکتا ہے۔

اسپائیڈر مین-1،اسپائیڈر مین-2 اوراسپائیڈر مین-3 میں جلوہ گر ہونے والے ٹوبی میگوائر کے ساتھ ساتھ دی امیزنگ اسپائیڈر مین-1 اوردی امیزنگ اسپائیڈر مین-2 میں مرکزی کردار نبھانے والے اینڈریو گارفیلڈ کو بھی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے۔


تصویر کے مطابق تینوں اسپائیڈر میں ایک ہی فریم میں دکھائی دے رہے ہیں جبکہ تینوں کسی کروز شپ پر ایکشن سین کے بعد دکھائی دے رہے ہیں۔

اس تصویر میں غور کیا جاسکتا ہے کہٹوبی میگوائر کے بال گزشتہ فلموں کے مقابلے میں چھوٹے ہیں اور اسی کو مدِنظر رکھتے ہوئے یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ تصویر حقیقی ہے۔

واضح رہے کہ فلم اسپائیڈر مین نو وے ہوم رواں برس دسمبر میں ریلیز کی جائے گی۔