ایران سے 20 جون تک کی بنیاد پر مذاکرات دوبارہ کرنے کی فوری ضرورت ہے، فرانس

November 09, 2021

ایران جوہری مذاکرات کی بحالی کے معاملے پر فرانسیسی وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب سے گفتگو کی ہے۔

فرانسیسی وزیرخارجہ کے مطابق 20 جون تک کی بات چیت کی بنیاد پر مذاکرات دوبارہ کرنے کی فوری ضرورت ہے۔

دوسری طرف خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ فرانسیسی وزیر کا ایران کے لیے عالمی جوہری ادارے سے مکمل تعاون کرنے کی اہمیت پر بھی زور ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز ایران نے امریکا سے پابندیوں کو ہٹانے کا مطالبہ دہرایا تھا۔

ادھر ایران کے اعلیٰ جوہری مذاکرات کار علی باقری ان دنوں فرانس، برطانیہ اور جرمنی کے دورے پر ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایران جوہری مذاکرات 29 نومبر سے دوبارہ شروع ہو رہے ہیں۔