ایران نے ایک بار پھر امریکا سے پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر عائد تمام امریکی پابندیاں مستند طریقہ کار کے تحت ہٹائی جانی چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کو جوہری معاہدے سے دوبارہ نہ ہٹنے کی ضمانت دینی ہوگی، امریکا کو بتانا ہوگا کہ اس میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ معاہدے سے دوبارہ نہ نکلے۔
یاد رہے کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے مذاکرات چند ہفتوں بعد شروع ہو رہے ہیں، مذاکرات میں ایرانی جوہری پروگرام کے معاہدے پر ازسرنو بات چیت کی جائے گی۔
عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان 2015 میں ہونے والے جوہری معاہدے سے امریکا 2019 میں یکطرفہ طور پر نکل گیا تھا۔