ناروے: چاقو سے لوگوں پر حملے کی کوشش کرنے والا پولیس کارروائی میں ہلاک

November 09, 2021

ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں چاقو سے مسلح شخص نے لوگوں پر حملے کی کوشش کی۔

بتایا جاتا ہے کہ چاقو سے مسلح شخص کو قابو کرنے کے دوران پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں مسلح شخص مارا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لے رہے ہیں، فوری طور پر واقعے کو دہشت گردی نہیں کہہ سکتے۔