بھارتی ریاست تامل ناڈو میں بارشوں کی تباہ کاری، 5 افراد ہلاک

November 09, 2021

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں بارشوں کی تباہ کاری جاری ہے، جس کے نتیجے میں ہونے والے مختلف حادثات میں 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 10 اور 11 نومبر کو تامل ناڈو اور آندھرا پردیش میں انتہائی تیز بارش متوقع ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تامل ناڈو حکومت نے چنئی سمیت 9 اضلاع میں متوقع طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کے تناظر میں 10 اور 11نومبر کو عام تعطیل کااعلان کیا ہے۔