ٹی20 ورلڈکپ، آج پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کا مقابلہ

November 10, 2021


ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں آج انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شیخ زاید اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 7 بجے شروع ہوگا۔

دونوں ٹیموں نے گروپ میچز میں 4،4 میچ جیت کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔ کیوی ٹیم کو واحد شکست پاکستان کے خلاف ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ انگلینڈ 2010 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اپنے نام کر چکا ہے جبکہ 2016 میں اسے فائنل میں ویسٹ انڈیز نے شکست دی تھی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل کل پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلاجائے گا۔ قومی کرکٹ ٹیم اب تک ایونٹ میں ناقابل شکست رہی ہے جبکہ آسٹریلیا کو ایک میچ میں شکست ہوئی ہے۔