گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ افواجِ پاکستان کے شیر دل سپوت پاکستانی ماؤں کی مثالی تربیت کا ثمر ہیں۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ماؤں کے عالمی دن پر کہا کہ آج ماں کی عظمت، قربانی اور شفقت کو سلام پیش کرنے کا دن ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ ماں کی گود انسان کی پہلی تربیت گاہ اور قومی کردار سازی کا مرکز ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماں صرف ایک رشتہ نہیں بلکہ پوری زندگی کا سرمایہ اور جیت کا حوصلہ ہے۔
حالیہ پاک بھارت کشیدگی کا حوالہ دیتے ہوئی انہوں نے کہا بھارت سے ہر محاذ پر کامیابی میں پاکستانی ماؤں کی دعاؤں کا کلیدی کردار ہے اور باہمت ماں ہی بہادر، محب وطن اور قربانی دینے والے جوان جنم دیتی ہے۔