• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشا پاشا نے اپنی پہلی شادی سے متعلق کیا کہا؟

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

پاکستان کی مشہور اداکارہ منشا پاشا نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں اپنی پہلی ناکام شادی اور جبران ناصر کے ساتھ اپنی موجودہ ازدواجی زندگی کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔

منشا پاشا نے پہلی بار اپنی نجی زندگی کے اس اہم باب پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ میری خود مختاری اور اندازِ فکر کا میری پہلی شادی پر کچھ اثر رہا ہو لیکن یہ واحد وجہ نہیں تھی، اُس وقت میں خود بہت الجھی ہوئی تھی، یہ میری زندگی کا غیر یقینی دور تھا وہ میری اپنی پسند تھی اور میں کسی کو الزام نہیں دوں گی۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ اس تجربے نے مجھے خود کو سمجھنے کا موقع دیا، میں بدلی، بہتر ہوئی، خود اعتمادی آئی، اس سے پہلے میں ہر چیز کا الزام خود کو دیتی تھی، ہمارے معاشرے میں اکثر لوگ دباؤ کے تحت شادیاں کر لیتے ہیں، اور بعض اوقات قسمت ساتھ دیتی ہے، بعض اوقات نہیں۔

دوسری شادی اور جبران ناصر کے ساتھ رشتے پر بات کرتے ہوئے منشا کا کہنا ہے کہ آج الحمد للّٰہ میں خوش ہوں، یہ میرے لیے قدرتی نعمت تھی، میں نے اس کے لیے کوئی خاص کوشش نہیں کی، یہ جیسے اچانک ایک خوبصورت حقیقت بن کر سامنے آیا، اب میں بہت زیادہ منصوبہ بندی نہیں کرتی، بس اللّٰہ پر بھروسہ کرتی ہوں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید