• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں گرمی برقرار، آج پارہ 36 ڈگری تک جانے کا امکان

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

کراچی میں آج موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق مغرب سے 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، جس میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف، موسم خشک اور معتدل ہے، بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بھی موسم خشک اور معتدل ہے، صوبے کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں موسم گرم ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ بارکھان، کوہلو، ژوب، موسیٰ خیل، خضدار میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر بارش متوقع متوقع ہے۔

قومی خبریں سے مزید