اس بار اپوزیشن کو نہیں حکومتی اراکین کو فون آئے، شاہد خاقان

November 10, 2021

سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اس بار اپوزیشن کو نہیں بلکہ حکومتی اراکین کو فون آئے۔

جیونیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پہلی بار حکومتی اراکین کو حکومت کے حق میں ووٹ ڈالنے کے لیے فون آئے۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ تر ارکان نے بتایا انھوں نے فون سننے سے انکار کر دیا۔