عمران خان نے یوٹرن کی روایت قائم رکھی، شہباز شریف

November 10, 2021

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ملتوی کرکے عمران خان نے یوٹرن کی روایت قائم رکھی ہے۔

حکومت کی طرف سے پارلیمنٹ کا کل طلب کیا گیا مشترکہ اجلاس ملتوی کرنے پر قائد حزب اختلاف نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس ملتوی کرکے عمران نے یوٹرن کی روایت قائم رکھی۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ ارکان و اتحادیوں کے عدم اعتماد پر عمران خان کو مستعفی ہوجانا چاہیے۔