نیب آرڈیننس کے خلاف درخواست تیار ہورہی ہے، احسن بھون

November 11, 2021

سپریم کورٹ بار کے نو منتخب صدر احسن بھون نے اعلان کیا ہے کہ نیب آرڈیننس کے خلاف درخواست تیاری کے مراحل میں ہے، جلد عدالت میں چیلنج کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین اور نواز شریف جیسے فیصلے ایک فرد کو ٹارگٹ کرنے کے مترادف ہیں، ان جیسے فیصلوں پر نظر ثانی ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ تاحیات نااہلی کا قانون بھی جلد چیلنج کیا جائے گا۔

احسن بھون کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس پاکستان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ازخود نوٹس میں اپیل کے معاملے پر دوبارہ غور کریں گے۔ ججز سینیارٹی کا معاملہ بھی حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔