• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افواجِ پاکستان کا ہر وار دشمن کے غرور کا کفن بن چکا ہے، مریم اورنگزیب

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزی---فائل فوٹو
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزی---فائل فوٹو

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ افواجِ پاکستان کا ہر وار دشمن کے غرور کا کفن بن چکا ہے۔

لاہور سے جاری بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ دشمن کو دن کے اُجالے میں عبرت کا نشان بنا دیا گیا، آپریشن بنیان مرصوص پر قوم جری افواجِ  پاکستان کو سلام پیش کرتی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ دشمن کی ہر جارحیت کو آہنی عزم سے کچلا گیا، آپریشن بنيان مرصوص قومی غیرت، وقار اور عسکری عظمت کی روشن علامت ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان اپنے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے ہر محاذ پر اپنی برتری منوائی، دنیا پاکستان کی عسکری مہارت اور دفاعی حکمتِ عملی کا اعتراف کر رہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وطن کے تحفظ میں اتحاد، حوصلہ اور ایثار ہماری اصل طاقت ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی افواج نے بھارت کے خلاف 10 مئی کی صبح آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کیا اور کارروائی کرتے ہوئے بھارت میں آدم پور، ادھم پور، بھٹنڈا، سورت گڑھ، مامون، اکھنور، جموں، سرسہ اور برنالہ کی ایئر بیسز اور فیلڈز کو تباہ کردیا گیا۔ بیاس اور نگر وٹا میں براہموس اسٹوریج سائٹس، پٹھان کوٹ میں ایئر فیلڈ، سپلائی ڈپو ’اُڑی‘، بھارتی بریگیڈ کوارٹر جی ٹاپ و دیگر تباہ کردیے گئے۔

بھارت میں مختلف ایئربیس کے علاوہ پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر نے ایس 400 میزائل دفاعی نظام کو بھی تباہ کیا۔

قومی خبریں سے مزید