• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد: فائرنگ سے بیٹا، باپ، نانا زخمی، والدہ جاں بحق

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

حیدر آباد میں کار پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص، اس کا دس سالہ بیٹا اور سسر زخمی ہو گئے جبکہ بچے کی ماں جاں بحق ہو گئی۔

پولیس کے مطابق علاقے ہالہ ناکہ علی آباد کے قریب مسلح افراد نے جوئے کے اڈے کی ویڈیو بنا کر وائرل کرنے والے شخص یونس راجڑ کی کار پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں یونس راجڑ کی بیوی  موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ اس کا دس سالہ بیٹا اور اس کا والد زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق یونس راجڑ جوئے کے اڈوں کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر کے مبینہ طور پر بلیک میل کرتا تھا۔

پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔ 

قومی خبریں سے مزید