• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے امریکی ہم منصب مارکو روبیو کا ٹیلی فونک رابطہ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

وزیرخارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

 دونوں رہنماؤں نے بھارتی حملے اور پاکستان کی جوابی کارروائی کے تناظر میں جنوبی ایشیا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے موجودہ صورتحال میں قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

اس سے قبل وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پاکستان نے آج کی کارروائی بھی دفاع میں کی، بھارت نے پاکستان کے پاس کوئی چوائس نہیں چھوڑی تھی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارتی حملوں میں ہمارے 35 افراد شہید ہوئے جبکہ بھارت کے 80 ڈرونز گرائے جا چکے ہیں، بھارت کے مزموم عزائم جاری تھے۔ نور خان، شور کوٹ، سکھر ایئرپورٹ پر حملے ہوئے، پاکستان جوابی کارروائی اپنے دفاع میں کر رہا ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بھارت جارحیت سے باز نہیں آ رہا، آج ہم نے ’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘ آپریشن شروع کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید