• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد و خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں 5.3 زلزلے کے جھٹکے

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

شمالی وزیرستان سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔

خیبر پختونخوا کے جن مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ان میں مردان، سوات اور گرد و نواح کے علاقے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ شمالی وزیرستان سمیت پشاور، نوشہرہ ، صوابی کے گرد و نواح میں محسوس کیے گئے زلزلے کے جھٹکوں سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد اور اٹک میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 230 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کا مرکز افغانستان میں ہندوکشن پہاڑی سلسلہ تھا۔ 

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز  بلوچستان کے ضلع خضدار اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جس کی شدت 3.7 ریکارڈ کی گئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید