سیمی فائنل: پاکستان کیلئے اسٹار کرکٹرز کا نیک خواہشات کا اظہار

November 11, 2021

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل کے لیےپاکستان ٹیم کے لیے اسٹار کرکٹرز نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

کرکٹر اظہر علی نے کہا کہ پاکستان ٹیم اس وقت زبردست ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیل رہی ہے اور ہم پُرامید ہیں کہ پاکستان ٹیم یہ ٹورنامنٹ جیتے گی۔

ویمن کرکٹر جویریہ خان نے کہا کہ ہمیں مکمل یقین ہے کہ جیت پاکستان ٹیم کی ہوگی۔

کرکٹر عالیہ ریاض نے کہا کہ جس طرح کھیلتے آرہے ہیں اسی طرح کھیلیں۔

احمد شہزاد نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی کا رکردگی توقعات سے بڑھ کر ہے، ٹیم کی کارکردگی سے دوسری ٹیمیں انڈرپریشر ہیں، پاکستان کا پرچم بلند ہوگا۔

ویمن کرکٹر فاطمہ ثنا نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ وننگ مومنٹم برقرار رہے گا۔

فاسٹ بولر سہیل خان نے کہا کہ پاکستان ٹیم زبردست فائٹ کر رہی ہے، ایسے ہی کھیلیں۔

محمد حسنین نے کہا کہ پوری ٹیم اچھے کھیل کا مظاہرہ کررہی ہے، ورلڈ کپ بھی پاکستان ٹیم جیتے گی۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل آج ناقابل شکست پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔