پاکستان ٹیم نمبر ون نہیں بنتی تو چیئرمین سمیت سب فلاپ ہیں: رمیز راجہ

November 11, 2021

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے کہا ہے کہپاکستان ٹیم نمبر ون نہیں بنتی تو چیئرمین سمیت سب فلاپ ہیں۔

لاہور سے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے شائقینِ کرکٹ کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا۔

رمیز راجہ نے کہا کہ میں فینز کی ویلیو سمجھتا ہوں کیونکہ کرکٹر کو فینز بڑا بناتے ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ فینز کو اب جیت کی امید ہے لہٰذا ہمیں فینز کی توقعات کے مطابق ٹیم بنانی ہے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل آج ناقابل شکست پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔