حسن علی قومی ٹیم کی جان اور فائٹر ہے، ثقلین مشتاق

November 12, 2021

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے فاسٹ بولر حسن علی کو قومی ٹیم کی جان اور فائٹر قرار دے دیا۔

میڈیا سے گفتگو میں ثقلین مشتاق نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی سب نے تعریف کی، مخالف ٹیمیں بھی داد دیتی نظر آئیں۔

انہوں نے کہا کہ حسن علی پاکستان ٹیم کی جان ہے وہ فائٹر ہے، فرنٹ لائن پر کھیلنے والے کھلاڑیوں کے ساتھ ایسے حالات پیش آتے ہیں۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ وہ عبوری کوچ ہیں، مستقبل کے پلان آئیں گے تو کچھ سوچیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اسکواڈ کی سب سے بہترین پلیئنگ الیون یہ ہی بنتی تھی، سب کا متفقہ فیصلہ تھا کہ اس الیون کو ہی برقرار رکھا جائے۔

ثقلین مشتاق نے یہ بھی کہا کہ 100 میں سے 95 فیصد لوگ ٹیم کی تعریف کررہے ہیں، شکست کسی کو بھی اچھی نہیں لگتی، اس پر سب کو دکھ ہے۔