خالد مقبول صدیقی کا فواد چوہدری کے بیان پر جواب

November 14, 2021

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بیان کا جواب دے دیا۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں بات چیت کے دوران خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے نہیں بنائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ای وی ایم وزارت سائنس نے بنائی ہے وزارت آئی ٹی نے نہیں۔

ایم کیو ایم کنوینر نے مزید کہا کہ ای وی ایم کے بارے میں ہمارے خدشات موجود ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ خدشہ ہے کہ یہ مشین جس کے قبضے میں ہوگی، اس میں ٹیمپر کرنے کی بھی صلاحیت ہوگی۔

اس سے قبل اسی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) بل متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) ہی نے بنایا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ یہ بل ایم کیو ایم کے وزیر فروغ نسیم نے ڈرافٹ کیا جبکہ ووٹنگ مشین سے متعلق تکنیکی امور پر کام انفارمیشن کے وزیر امین الحق نے کیا، ان دونوں ہی کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے۔