وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) بل متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) ہی نے بنایا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ ای وی ایم بل تو سارا کا سارا ایم کیو ایم کا ہی بنایا ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ بل ایم کیو ایم کے وزیر فروغ نسیم نے ڈرافٹ کیا جبکہ ووٹنگ مشین سے متعلق تکنیکی امور پر کام انفارمیشن کے وزیر امین الحق نے کیا، ان دونوں ہی کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے۔
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ ای وی ایم کا بل پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا تو ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ق نے اسے منظور کیا تھا۔
اُن کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات کا ایجنڈا وزیراعظم عمران خان کا یا تحریک انصاف کا نہیں یہ قومی ایجنڈا ہے۔