حکومت تعاون کیلئے تیار ہے، انتخاب کرنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، شبلی فراز

November 18, 2021

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہالیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے ساتھ حکومت اور وزارتِ سائنس تعاون کرنے کے لیے تیار ہے، اب ذمے داری الیکشن کمیشن کی ہے کہ وہ کس کا انتخاب کرتا ہے۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہپارلیمنٹ میں کل کا دن جمہوری تاریخ کا روش دن تھا،حکومت نے تبدیلی کا نعرہ پورا کر کے دکھایا ہے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہاپوزیشن نی ای وی ایم کو بغیر سمجھے اس کی مخالفت کی، حکومت نے اپنی سرپرستی میں ای وی ایم بنائی۔

ان کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات میں اپوزیشن کو شامل کرنے کی بھرپور کوشش کی، پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں میں ای وی ایم پر ڈیمو دے چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو جڑیں پکڑنی ہیں تو جمہوری عمل کو درست کرنا ہوگا، عمران خان جیسا لیڈر ہی نڈر اور بے باک ہوسکتا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے فیصلہ کیا کہ ٹیکنالوجی کو راستہ دیا جائے، ہم نے اپنی سرپرستی میں مشین بنائی۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں جو انتخابات میں دھاندلی کی جاتی تھی اس کا سدِباب کریں گے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے ووٹنگ مشین کی مخالفت برائے مخالفت کی، ہم نے اپوزیشن کو شامل کرنے کی بھرپور کوشش کی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن کے ساتھ حکومت اور وزارت سائنس تعاون کرنے کے لیے تیار ہے، اب ذمے داری الیکشن کمیشن کی ہے کہ وہ کس کا انتخاب کرتا ہے۔

شبلی فراز نے بتایا کہ جو مشین ہم نے الیکشن کمیشن کو دکھائی وہ ایک مثال تھی، ہم نے مشین ای سی پی کی ضروریات کے مطابق بنائی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے پاس ابھی بھی موقع ہے کہ الیکشن کمیشن جائے اور اپنے تحفظات کا اظہار کرے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے قانون سازی کرلی اور وزارتِ سائنس نے مشین بنالی، اب باقی کام الیکشن کمیشن کا ہے، ہر چیز اب واضح ہوگئی ہے، ہم سیاسی عمل کو ٹیکنالوجی اور نئے دور کی طرف لے گئے ہیں۔