پشاور: 61ویں قومی امیچر گالف چیمپئن شپ کے ٹیم مقابلے سندھ نے جیت لیے

November 19, 2021


پشاور میں 61ویں قومی امیچر گالف چیمپئن شپ کے ٹیم مقابلے سندھ کی ٹیم نے جیت لیے۔

ایونٹ کے دوسرے روز مردوں میں نعمان الیاس 2 انڈر پار کے ساتھ سرفہرست جبکہ خواتین میں پاکستان ائیرفورس کی ہما امجد لیڈرز بورڈ پر پہلی پوزیشن پر ہیں۔

نیشنل امیچر گالف ٹیم چیمپئن شپ میں سندھ کی ٹیم پہلے نمبر پر رہی جبکہ پنجاب نے دوسری اور خیبرپختونخوا کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ایونٹ میں لاہور گالف کلب کے نعمان الیاس 2 انڈر کے ساتھ لیڈرز بورڈ پر پہلی پوزیشن پر رہے۔

لاہور جیم خانہ کے محمد شعیب 3 اوور پار کے ساتھ دوسرے جبکہ سلمان جہانگیر 5 اوور پار کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

سینئر امیچر میں کرنل وقار احمد 3 اوور پار کے ساتھ پہلے، طارق محمود5 اوور پار کے ساتھ دوسرے جبکہ محمد عامر میر 8 اوور پار کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

خواتین گالفرز میں پی اے ایف کی ہما امجد 74 اسکور کے ساتھ پہلے جبکہ پرخا اعجاز 76 اسکور کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں۔