لاہور میں جاری پنجاب اوپن گالف میں دو گالفر بہنوں نے دو دنوں میں غیرمعمولی کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان ویمنز گالف کی تاریخ بھی رقم کردی۔
فاتح پرکھا اعجاز نے دو دن مسلسل فور انڈر پار کھیلا جبکہ ان کی بہن رمشا اعجاز نے پہلے روز فور انڈر پار اور دوسرے روز ٹو انڈر پار کھیلا، پرکھا اعجاز پنجاب اوپن گالف چیمپین بنیں تو رمشا اعجاز رنرز اپ رہیں۔
پی اے ایف اسکائی ویو گالف اینڈ کنٹری کلب میں جاری پنجاب اوپن گالف میں گالفر بہنوں پرکھا اعجاز اور رمشا اعجاز نے مسلسل دو روز عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔
ایونٹ میں بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر رہیں، گالفر بہنیں خوش ہیں کہ وہ قومی سطح پر ریکارڈ قائم کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں، پرکھا نے دونوں روز فور انڈر پار جبکہ رمشا نے فور اور ٹو انڈر پار کھیلا۔
گالفر کا کہنا ہے کہ وہ ایک برس مزید امیچرز میں کھیلیں گی اور پھر پروفیشنل گالف میں حصہ لیں گی۔
پرکھا اعجاز اور رمشا اعجازکا کہنا ہے کہ امید ہے اب گالف میں مزید لڑکیاں بھی آئیں گی اور پاکستان کا نام روشن کریں گی۔