سونا فی تولہ 600 روپے مہنگا

November 20, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سونے کی قیمت میں 600 روپے فی تولہ کا اضافہ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2ڈالر فی اونس کی کمی سے 1860 ڈالر سے کم ہو کر 1858 ڈالر فی اونس ہو گئی لیکن اس کے برعکس مقامی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے سونے کی قیمت 600 روپے فی تولہ کے اضافے سے ایک لاکھ 24ہزار 600 روپے اور 10گرام سونے کی قیمت 514 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 6ہزار 824 روپے ہو گئی ہے جبکہ چاندی کی قیمت 1440 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔