قازقستان نے تائی کوانڈو ایونٹ جیت لیا

November 23, 2021

اسلام آباد میں کھیلی گئی چیف آف آرمی سٹاف پاکستان اوپن انٹرنیشنل تائیکوانڈوچیمپئن شپ کی ٹرافی قازقستان نے 6طلائی اور ایک چاندی کے تمغوں کیساتھ اپنے نام کی پاکستان نے دو طلائی،نوچاندی اور بارہ کانسی کے تمغوں کے ساتھ دوسری جبکہ مصر نے دوطلائی اور ایک کانسی کے تمغے کی بدولت تیسری پوزیشن حاصل کی۔

کروشیا نے دوگولڈ کے ساتھ چوتھی جبکہ افغانستان نے ایک گولڈ میڈل کے ساتھ ایونٹ میں پانچویں پوزیشن حاصل کی جی ون انٹرنیشنل تائیکوانڈوچیمپئین شپ کی سب سے خاص بات ہارون خان اور حمزہ سعید کی صورت میں پاکستان کیلئے اس کھیل میں نئے سپراسٹارز کی دریافت کہا جائے توغلط نہ ہوگا جن کے گولڈ میڈلزجیتنے کی بدولت پاکستان نے ایونٹ میں شریک پندرہ ممالک میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔

فلائی ویٹ -58 کے جی فائنل میں پاکستان کے ہارون خان نے ایران کے مہدی اسحاقی کوصرف ایک پوائنٹ سے شکست د ی فائنل کا فیصلہ آخری سیکنڈ میں 23 اور،24 پوائنٹس پرہوا جبکہ ہیوی ویٹ پلس 87 کیٹیگری فائنل میں حمزہ سعید نے ہم وطن وقارشاہ کو 7 کے مقابلے میں 11پوائنٹ سے شکست دی چیمپئین شپ کی افتتاحی تقریب کی مہمان خصوصی بین الصوبائی رابطے کی وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا تھیں جنہوں نے لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں ایک رنگا رنگ تقریب مقابلوں کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے پیٹرن انچیف لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید اقبال رمدے، کورین سفیر سو سنگ پیو، وزیر کھیل گلگت بلتستان راجہ ناصر، ڈی جی پی ایس بی کرنل (ر) آصف زمان، صدر پی ٹی ایف کرنل (ر) وسیم جنجوعہ، صدر ساؤتھ ایشین تائیکوانڈو ایسوسی ایشن عمر سعید، کھلاڑیوں، آفیشلز اور ہزاروں شائقین موجود تھے افتتاحی تقریب میں ایونٹ میں شریک ترکی، افغانستان، البانیہ، نیپال، اردن، قازقستان، عمان، مصر، ایران، مراکش، متحدہ عرب امارات(یو اے ای)، ایل سلواڈور، کروشیا، ڈبلیو ٹی ریفیوجی اور میزبان پاکستان کے کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ میں حصّہ لیا۔

تین روز میگا ایونٹ میں پندرہ ممالک کے 500 سے زائد مرد و خواتین اتھلیٹس نے حصہ لیا ایونٹ کے پہلے روز مرد کھلاڑیوں کے مائنس 54 اور مائنس 68 جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں مائنس 46 اور مائنس 57 کیٹگریز کے مقابلے ہوئے۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹنٹ جنرل (ر) سیدعارف حسن نے سیکریٹری جنرل پی او اے محمد خالدمحمود کے ہمراہ کامیاب کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کئے مردوں کی مائنس 54 کلوگرام کیٹگری میں مصر کے عمر شرقی نے گولڈ، مائنس 63کے جی میں افغانستان کے غلام مرتضیٰ صالح نے گولڈ، مردوں کی مائنس 68 کلوگرام کیٹگری میں کروشیا کے گلاسنووک نے گولڈ، مائنس 74کلوگرام میں ترکی کے محمد امین نے گولڈ،مائنس 80کے جی میں مصر کے عیسیٰ سیف نے گولڈ۔

مائنس 87کلوگرام میں عمان کے علی الہاشمی نے گولڈ، خواتین مائنس 46 کلوگرام کیٹگری میں قازقستان کی ایڈانا یدی بائیفانے گولڈ،مائنس 49کلوگرام میں قازقستان کی نورے بائرزانوا نے گولڈ، مائنس 53کیٹگری میں ڈبلیوٹیم ریفیوجی کی زاہرومرزائی نے گولڈ، مائنس 57 کلوگرام کیٹگری میں کروشیا کی گلاسنووک نکیتا نے گولڈ،مائنس 62کے جی میں قازقستان کی زیدیرا خیراللہ نے گولڈ، مائنس 67کے جی میں قازقستان کی نورے خسینووا نے گولڈ،مائنس 73کلوگرام میں قازقستان کی کینسی ڈینز نے گولڈ، پلس 73کے جی میں قازقستان کی ایگل ییلوبے نے گولڈ میڈلز جیتے اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی ورلڈتائیکوانڈو فیڈریشن کے چیئرمین ٹیکنیکل ڈیلی گیٹ حفیظ مالداوی نے ساؤتھ ایشین تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے صدر عمرسعید اور پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کے ہمراہ انعامات تقسیم کیے۔

پاکستان کے سب سے بڑے تائیکوانڈوایونٹ میں غیر ملکی ٹیموں اور انٹرنیشنل ریفریز اور ٹیکنیکل ڈیلی گیٹس کی شرکت سے یقینی طور پر دنیائے کھیل کویہ پیغام گیا ہے کہ پاکستان کھیلوں کی سرگرمیوں کیلئے ایک پرامن ملک ہے تائیکوانڈو کی ورلڈ اور ایشین فیڈریشنز نے بھی پاکستان میں اس میگا ایونٹ کے کامیاب انعقاد کوخوش آئندقراردیا ہے۔