• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی پولیس نے 50 لاکھ بھتہ لینے والا انتہائی مطلوب ملزم پکڑ لیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی  کرتے ہوئے 50 لاکھ بھتہ طلب کرنے والے انتہائی مطلوب ملزم  کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بلاول خان کےخلاف مختلف تھانوں میں کئی مقدمات درج ہیں، ملزم کے خلاف اقدام قتل، ڈکیتی، لینڈ گریبنگ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔

سرجانی تھانے میں شہری نے مقدمہ درج کروایا تھا۔ مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ اپنے پلاٹ پر کام کر رہا تھا کہ بلاول 5 سے 6 ساتھیوں کے ساتھ آیا اور کہا یہاں کام کرنا ہے تو بھتہ دینا ہوگا، اس نے مجھے جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔

قومی خبریں سے مزید