مائی فیلکن آئی تجارتی انجمنوں کیلئے عالمی سطح پر رابطوں کا ذریعہ

November 23, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)مائی فیلکن آئی کے ذریعے تجارتی انجمنیں اپنے اراکین کے لیے عالمی سطح پر رابطوں کو فروغ دے سکتی ہیں۔ ٹاول مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے مائی فیلکن آئی نامی بی ٹو بی مارکیٹ پلیس کو ٹاؤل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ سے منسلک کر دیا تفصیلات کے مطابق ٹاؤل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نےاپنے اراکین کے لیے موثر کاروباری رابطوں کو فروغ دینے کے لیے ٹی ایم اے ہاؤس میں خصوصی پر وگرام کا انعقاد کیا گیا۔اس سرگرمی کا مقصد کاروباری امکانات کو بڑھاتے ہوئے ملکی برآمدات میں اضافہ کرنا ہے۔ ٹاول مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ارکان کو بتایا گیا کہ مائی فیلکن آئی پلیٹ فارم تمام تجارتی انجمنوں اور ان کے اراکین کی گلوبل نیٹ ورکنگ کو بڑھا کر کاروباری امکانات کو فروغ دینے کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔