فیروز خان اور ثنا جاوید ایک ساتھ دوبارہ اسکرین پر واپسی کیلئے تیار

November 23, 2021

جیو انٹرٹینمنٹ کے مشہور ڈرامے’خانی‘ سے مداحوں کی پسندیدہ جوڑی فیروز خان اور ثنا جاوید ایک بار پھر ایک ساتھ اسکرین پر جلوہ گر ہونے کے لیے تیار ہیں۔

سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے نئے پراجیکٹ’ اے مشتِ خاک‘ میں اداکار فیروز خان اور اداکارہثنا جاوید بہت جلد دوبارہجیوٹیلی ویژن کی اسکرین پر نظر آئیں گے۔

ثنا جاوید نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے اس نئے پراجیکٹ کی پہلی جھلک جاری کردی ہے، جس میںثنا جاویدکو سفید رنگ کا لباس پہنے دیکھا جاسکتاہے۔

انہوں نے اپنے ڈرامے کا ایک پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ یہ پراجیکٹ ان کے دل کے بہت قریب ہے‘۔


دوسری جانب اداکار فیروز خان نے بھی اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنے اس نئے پراجیکٹ میں اپنے کردار سے مداحوں کو متعارف کروایا ہے۔


خیال رہے کہ جیو ٹی وی کے ساتھ فیروز اور ثنا کا یہ تیسرا پراجیکٹ ہے اس سے پہلے یہ دونوں اداکار ڈرامہ سیریل ’خانی‘ اور ’رومیو ویڈز ہیر‘میں بھی ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔