سونے کی قیمت میں 1800 روپے فی تولہ کی کمی

November 24, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں 1800 روپے فی تولہ کی کمی ، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 43ڈالر فی اونس کی کمی سے 1839 ڈالر سے کم ہو کر 1796 ڈالر فی اونس ہو گئی جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 1800 روپے فی تولہ کی کمی سے ایک لاکھ 21ہزار 650 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 1542 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 4ہزار 295 روپے ہو گئی ہے تاہم چاندی کی قیمت 1460 روپے فی تولہ پر برقرار رہی ۔