سپر اسٹور پر 80 ڈاکوؤں نے ایک ساتھ دھاوا بول دیا

November 25, 2021

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں 80 ڈاکوؤں نے ایک ساتھ ایک سپر اسٹور پر دھاوا بول کر اسے لوٹ لیا۔

80 افراد نے کیلیفورنیا کے ایک اسٹور پر دھاوا بول کر ایک منٹ میں سامان لوٹ لیا اور فرار ہو گئے، ڈاکوؤں نے تین ملازمین کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور مرچوں کا اسپرے کرنے کے بعد سامان اور پیسوں سے بھرے بیگ لے کر بھاگ گئے۔

پولیس نے تین افراد کو گرفتار کیا ہے جن پر ڈکیتی، سازش، چوری، املاک پر قبضے اور اسلحے سمیت مختلف الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

ڈکیتی کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں لوٹ مار کرنے والے اپنی گاڑیوں میں داخل ہونے سے پہلے بیگ اور بکسوں کے ساتھ سڑک پر بھاگ رہے ہیں جن کے پاس چوری شدہ سامان موجود ہے۔