حسن علی ، بابر اعظم اور امام الحق کی کونسی عادت سے پریشان ہیں ؟

November 25, 2021

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حسن علی نے سوشل میڈیا پر بتایا ہے کہ وہ ٹیم کپتان بابر اعظم اور امام الحق کی ایک عادت سے بے حد پریشان ہیں۔

فاسٹ بالر حسن علی کی جانب سے گزشتہ شام اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر بابر اعظم اور امام الحق کی ایک موشن پکچر شیئر کی گئی۔

اس انسٹا اسٹوری میں بابر اعظم اور امام الحق کمرے میںکرکٹ کھیلتے ہوئے نظر آ رہے تھے۔

بابر اعظم بیٹھ کر امام الحق کو بال کروا رہے تھے جبکہ امام الحق بیٹنگ کر رہے تھے۔

حسن علی نے انسٹا اسٹوری پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’بہت زیادہ شوقین، اِن دونوں کا کیا کرنا ہے بھائی، رات کے 10 بجے بھی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔‘

حسن علی نے اپنی اس انسٹا اسٹوری پر بابر اعظم اور امام الحق کو ٹیگ کرتے ہوئے اپنے کیپشن کے ساتھ ہنسنے والے متعدد ایموجیز بھی بنائے ہیں۔