• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رضوان کیT20 رینکنگ میں بہتری، بابر بدستور ٹاپ


ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ میں پاکستان کے محمد رضوان ایک درجہ ترقی کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئے ، بابر اعظم کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بیٹسمینوں کی ابتدائی تین پوزیشنز پر کوئی فرق نہیں پڑا ہے ۔

پاکستان کے بابر اعظم کا نمبر ون پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے، البتہ ان کے اوپننگ پارٹنر محمد رضوان ایک درجہ ترقی کے ساتھ چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں ۔

رینکنگ میں دوسرے نمبر پر انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان اور تیسرے پر جنوبی افریقا کے مارکہم ہیں، جبکہ فخر زمان کا رینکنگ میں 35 واں نمبر ہے۔

بولرز کی فہرست میں انگلینڈ کے کرس جارڈن ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے ہیں ، البتہ ابتدائی پوزیشن پر کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، سری لنکا کے ونندو ہسارنگا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے ، پاکستان کے شاہین آفریدی کا رینکنگ میں 11 واں نمبرہوگیا ہے جبکہ پاکستان کے شاداب خان کا رینکنگ میں 14 واں نمبر ہے۔

آل راؤنڈر میں افغانستان کے محمد نبی ٹاپ پر ہیں۔

تازہ ترین