سرکاری ٹی وی نے شعیب اختر کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ واپس لے لیا

November 25, 2021

لاہور کی سول عدالت میں سرکاری ٹی وی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ واپس لے لیا۔

پروگرام میں مستعفی ہونے پر سرکاری ٹی وی نے شعیب اختر کے خلاف 10 کروڑ 33 لاکھ روپے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔

سرکاری ٹی نے شعیب اختر کے خلاف لگائے گئے الزامات واپس لے لیے۔

عدالت نے دعویٰ واپس لینے کی بنیاد پر کیس خارج کردیا۔

سرکاری ٹی وی کے وکیل نے بتایا کہ شعیب اختر سے صلح ہو گئی ہے۔