بریگزٹ اور کوویڈ 19 کی وجہ سے برطانیہ میں نیٹ امیگریشن میں کمی

November 26, 2021

لندن (پی اے) بریگزٹ اور کوویڈ 19 کی وجہ سے 2020ء کے دوران برطانیہ میں نیٹ امیگریشن میں کمی واقع ہوئی ہے۔ آفس فار نیشنل اسٹیٹکس کے مطابق 2020ء کے دوران برطانیہ چھوڑنے والوں کے مقابلے میں34000 افراد زیادہ برطانیہ آئے اور یہ 2019ء کی تعداد کے مقابلے میں88فیصد کم ہے۔ جب اعدادوشمار 271000 تھے۔ او این ایس نے کہا کہ کورونا وائرس کوویڈ 19پینڈامک اور بریگزٹ کے نتیجے میں نیٹ امیگریشن میں خاصی کمی ہوئی ہے اور طویل عرصے بعد امیگریشن لیول کم ترین دیکھا گیا ہے۔ او این ایس کا کہنا ہے کہ یہ اعدادو شمار تجرباتی ریسرچ اور بلند سطح کی غیر یقینی صورت حال کی بنیاد پر ہیں۔