انسان کی سو خوبیوں پر ایک برائی بھاری پڑ جاتی ہے، حریم فاروق

November 26, 2021

کراچی (آئی این پی) معروف دلکش اداکارہ حریم فاروق نے کہا ہے کہ انسان کی سو خوبیوں پر ایک برائی بھاری پڑ جاتی ہے، آپ کتنی ہی اچھی چیزیں کرلیں لیکن آپ کی ایک غلطی پر آپ کو بے جا تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ ایک انٹرویو میں حریم فاروق نے کہا کہ اداکاروں کو نشانہ بنانا آسان ہوتا ہے، آج کے دور میں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ میں کتنی خوبیاں ہیں بلکہ لوگ آپ کو آپ کی برائیوں سے پرکھتے ہیں، آپ چاہے 100 اچھی چیزیں کرلیں لوگوں کو پرواہ نہیں ہوتی لیکن صرف ایک غلطی پر آپ کو بے جا تنقید کا نشانہ بنایاجاتاہے۔ حریم فاروق نے کہا کہ فلموں اور ٹی وی ڈراموں کی بہت سی آفر ہیں لیکن صرف معیاری کام پر یقین رکھتی ہوں اسی لئےا سکرین پر کچھ کم نظر آتی ہوں۔ حریم فاروق نے کہا کہ میرے چاہنے والے مجھے ایک سے زیادہ ڈراموں میں دیکھنا چاہتے ہیں مگر میں پوری لگن کے ساتھ ایک وقت میں ایک ہی پروجیکٹ پر کام کرنے کو ترجیح دیتی ہوں۔