پی آئی اے متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں پرواز کرنیوالی پہلی ائیر لائن

November 26, 2021

کراچی (جنگ نیوز) پی آئی اے متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں پرواز کرنے والی پہلی ائیرلائن بن گئی۔پی آئی اے کی پہلی پرواز پشاور سے 168مسافر لے کر دوپہر فجیرہ پہنچی۔ ایئر پورٹ پر فجیرہ کے شاہی خاندان کے افراد اور دیگر اعلی حکام نے پی آئی اے کی پرواز اور سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک کا استقبال کیا۔پی آئی اے فجیرہ پرواز کرنے والی پہلی بین لا قوامی ایئرلائن بن گئی۔پی آئی اے کی پروازیں فجیرہ کے امیر کی خصوصی درخواست پر شروع کی گئیں۔پی آئی اے کی پروازوں کیلئے خصوصی انتظامات کے تحت 15 منٹ میں تمام مسافروں کا امیگریشن مکمل کیا جائے گا۔