سعودی عرب، خواتین کی پہلی تائی کوانڈو عالمی چیمپئن شپ کا انعقاد

November 26, 2021

ریاض (شاہدنعیم) سعودی عرب میں تائی کوانڈو فیڈریشن نے اپنے سرکاری ٹویٹر اکاؤنٹ پر اعلان کیا ہے کہ خواتین کے لیے تائی کوانڈو کی پہلی عالمی چیمپین شپ رواں ماہ 25 سے 27 نومبر تک دارالحکومت ریاض میں منعقد ہو گی۔ چیمپین شپ میں 36 ممالک کی 171 کھلاڑی ، تربیت کار اور انتظامی عملے کے عہدے دار شریک ہوں گے۔