سرجانی، فائرنگ سے ریٹائرڈ اے ایس آئی جاں بحق، بیوی اور بیٹا زخمی

November 26, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سرجانی میں فائرنگ سے ریٹائر اے ایس آئی جاں بحق جبکہ اسکی بیوی اور بیٹا زخمی ہو گئے، منگھوپیر میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے زخمی شخص ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا، تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن تھانے کی حددود ٹی 10 بس اسٹاپ کے قریب واقعہ مکان میں مسلح ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے 65 سالہ ریٹائرڈ اے ایس آئی عبدالستار ولد عبدالوحید کو قتل کردیا ،ملزمان فرار ہونے لگے تو مقتول کے بیٹے نے ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی جس پر ملزمان کی فائرنگ کی سے 30سالہ بیٹا عبدالرزاق زخمی ہو گیا، ملزمان کے تشدد سے مقتول کی بیوی میمونہ بھی زخمی ہوئی، منگھوپیر تھانے کی حدود منگھوپیر چنگی ہوٹل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 37سالہ علی اکبر ولد اسماعیل شدید زخمی ہوگیا، اس دوران پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ڈمپر نے اسے کچل دیا جس کے باعث وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ مقتول کے بھائی نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ اس سے قبل بھی اس پر حملہ ہوچکا ہے۔