وزیر مملکت سے جھگڑے کی خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں، امین اسلم

November 26, 2021

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے گلاسکو میں جھگڑے کے حوالے سے ریاض فتیانہ کی پبلک اکاونٹس کمیٹی میں گفتگو کو جھو ٹ قرار دیتے ہوئے ان کیخلاف پارٹی کے انضباطی ونگ سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا ہے ، ملک امین اسلم نے کہا کہ وزیر مملکت زرتاج گل اور ان میں جھگڑے کی خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں، ریاض فتیانہ کی پبلک اکاونٹس کمیٹی میں کی گئی گفتگو جھوٹی ہے،انکا الزام 200فیصد جھوٹ اور غلط بیانی پر مبنی ہے، زرتاج گل کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے باعث جلد وطن واپس آنا پڑا، کانفرنس پر پاکستان کا ایک روپیہ بھی نہیں خرچ ہوا، کانفرنس مکمل طور پر غیر ملکی ڈونرز کے تعاون سے ہوئی، ریاض فتیانہ کو غلط فہمی کیوں ہوئی، سمجھنے سے قاصر ہوں، انہوں نے کہا ریاض فتیانہ خود بغیر کسی دعوت نامے کے ایک این جی او کی سپانسرشپ پر پہنچے، کانفرنس میں پاکستانی پویلین مصروف ترین مرکز رہا۔