زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے120 طلبہ کیخلاف بغاوت کا مقدمہ

November 26, 2021

ٹنڈوجام (نامہ نگار) ثقافتی ریلی نکالنے پر ٹنڈوجام پولیس نے زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے 120 طلبہ کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کر دیا، تفصیلات کے مطابق ٹنڈوجام پولیس کے اے ایس آئی نواز علی سپیو کے مدعیت میں زرعی یونیورسٹیٹنڈوجام کے ایک سو بیس نامعلوم طلبہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، جس میں پولیس نے موقف اختیار کیا ہے کہ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے طلبہ نے ریلی کی صورت میں ملک کے خلاف لکھے گئے بینر ہاتھوں میں اٹھا کر ملک کے خلاف اور سندھو دیش اور جی ایم سید کے حق میں نعرے لگا کر قانون کی خلاف ورزی کی ہے، واضح رہے کہ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے طلبہ نے گذشتہ روز ثقافتی ریلی نکالی تھی۔