میو ہسپتال: میل نرس پرایم ایس آفس میں مبینہ تشدد،نرسوں کااحتجاج

November 26, 2021

لاہور(کرائم رپورٹر سے)میو ہسپتال میں میل نرس پر ایم ایس آفس میں مبینہ تشدد کے خلاف نرسوں نے احتجاج کیا، ایم ایس اور نرسنگ سپرنٹنڈنٹ کے دفاتر کے سامنے دھرنا دیا گیا۔ میو ہسپتال میں کام کرنے والے میل نرس روبن کو نرسنگ سپرنٹنڈنٹ کاحکم نہ ماننے کی شکایت پر ایم ایس آفس میں بلوا کر مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔ واقعہ کے خلاف میو ہسپتال میں نرسز نے کام چھوڑ دیا اور احتجاج کیا ۔نرسز نے ایم ایس آفس اور نرسنگ سپرنٹنڈنٹ کے دفتر کے سامنے دھرنا دیا ۔ نرسز نے کہا کہ انتظامیہ کی ایما پر ایک درجن سے زائد ملازمین نے میل نرس پر تشدد کیا جو بہیمانہ اقدام ہے ۔نرسز نے حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ میل نرس پر ایم ایس کے دفتر بلا کر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیا جائے اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔