قیام پاکستان کیساتھ ہی سازشیں شروع ہوگئی تھیں،جاوید ہاشمی

November 26, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ قیام پاکستان کے بعد سے ہی سازشیں شروع ہو گئی تھیں،مشرقی پاکستان کو ہماری قیادت نے دھکا دے کر نکال دیا، زیارت میں اب بھی جنگلات ہیں اور وہاں کوئی نہیں جاسکتا، تو قائد اعظم کو زیارت بھیجنے کے فیصلے کہیں اور سے ہورہے تھے، مسلم لیگ کا قیام ڈھاکہ میں ہوا جنہوں نے پاکستان بنایا تھا ہم نے ان کے ساتھ کیا سلوک کیا، خواجہ ناظم الدین، حسین سہروردی اور محمد علی بوگرہ کے ساتھ ہم نے کیا سلوک کیا ہمارے ملک میں آئین کبھی آیا ہی نہیں بھٹو نے آئین دیا تھا لیکن دوسرے دن ایمرجنسی لگا دی اور ان کی جب تک حکومت رہی ایمرجنسی رہی،ایوب نے باسٹھ کا آئین دیا تھا جو آئین تھا ہی نہیں۔وہ پاکستان پیپلزموومنٹ کے زیراہتمام منعقدہ سیمنار سے خطاب کر رہے تھے۔سیدمنظور گیلانی ، طاہر الماس ، کامریڈ لیاقت اتحاد، شاعر عبدالستار خاور، محفوظ خان شجاعت کمیونسٹ مزدورکسان پارٹی ،کامریڈ یامین عوامی ورکرز پارٹی ملک حیدر عثمان سابق صدر وہائی کورٹ بار ملتان، شہباز احمد وسیب اتحاد، شیراز الطاف عوامی فلاحی پارٹی ،میر سجاد سپرا ایڈووکیٹ، رہنما مسلم لیگ ن رضوان حسین قلندری، حافظ عبدالرحمن جماعت اسلامی جاوید چنڑ ایڈووکیٹ پاکستان سرائیکی پارٹی نوشین بلوچ ایڈووکیٹ ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان،ودیگر نے بھی خطا ب کیا۔