ڈاکٹر عمران فاروق کے دونوں صاحبزادے لندن سے کراچی پہنچ گئے ہیں۔
ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے استنبول ایئر پورٹ پر ٹیکنیکل ایشو کی وجہ سے ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ شمائلہ فاروق کی میت کل صبح کراچی پہنچے گی۔
شمائلہ عمران فاروق کی تدفین کراچی کے سوسائٹی قبرستان میں ان کے والد کے پہلو میں کی جائے گی۔
یاد رہے کہ شمائلہ عمران فاروق جمعہ کو لندن کے مقامی اسپتال میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئی تھیں۔