باپ کو گھر سے نکالنے پر بیٹے کے خلاف مقدمہ درج

November 26, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر)باپ کو گھر سے نکالنے پر بیٹے کے خلاف مقدمہ درج۔عبدالجبار نے پولیس تھانہ بی زیڈ کو درخواست دی کہ اسکی عمر 75 سال ہے اور دل کا مریض ہے اس نے اپنا پلاٹ علاج معالجہ کے لئے فروخت کر نا چاہا تو اسکے بیٹے نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور گھر سے نکال دیا۔پولیس نے درخواست پر تحفظ والدین آرڈینینس کے تحت مقدمہ درج کر کے مقدمہ درج کر دیا ہے۔