ملکہ برطانیہ کرسمس کیسے منائیں گی؟

November 26, 2021

ملکہ برطانیہ اپنے شوہر شہزادہ فلپ کے انتقال کے بعد پہلی کرسمس کی تقریبات کے بارے میں کچھ معلومات سامنے آئی ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق، ملکہ برطانیہ نے پورے شاہی خاندان کو اس بات سے آگاہ کردیا ہے کہ اب وہ پہلے سے بہت بہتر محسوس کر رہی ہیں اور کرسمس کی چھٹیاں فیملی کے ساتھ ہی منائیں گی۔

ملکہ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ’ بہت سے دوسرے خاندانوں کی طرح، یہ پہلا موقع ہوگا جب ملکہ وبائی مرض کورونا وائرس کی وجہ سے اتنے لمبے عرصے تک الگ رہنے کے بعد اپنے پورے خاندان کے ساتھ ہوں گی‘۔

یہ اطلاعات ملکہ کی صحت کی خرابی کی خبروں کے بعد سامنے آئی ہیں۔

خیال رہے کہ یہ پہلی کرسمس کی چھٹیاں ہوں گی جو کہ وہ اپنے شوہر شہزادہ فلپ کے بغیر گزاریں گی۔

ملکہ برطانیہ ڈاکٹرز کی جانب سےآرام کرنے کے احکامات کے باوجودبھی معمول کی زندگی کی طرف واپس آنے کے لیے بے چین ہیں۔