گنیز ورلڈ ریکارڈ کی حامل 10 بولی وڈ شخصیات، شاہ رخ خان سرفہرست

November 27, 2021

ممبئی (آئی این پی) بولی وڈ میں آج کل سیکڑوں فلمیں پروڈیوس ہورہی ہیں اور ان چیزوں نے اسے دنیا بھر میں کافی مقبولیت دی ہے، جبکہ اس انڈسٹری کے فلم اسٹارز تو اپنی فلموں سے بھی زیادہ مشہور ہوچکے ہیں۔اسی سبب بولی وڈ کے بہت سے اداکاروں کے نام اب گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کی فہرست میں شامل کیے گئے ہیں۔ ان میں سرفہرست کنگ خان، شاہ رخ خان ہیں، فوربس کی لسٹ میں ان کا نام سب سے زیادہ رقم کمانے والے بولی وڈ اداکاروں کی فہرست میں اول نمبر پر ہے اور 2013 میں انھوں نے 220 اعشاریہ 5 کروڑ بھارتی روپے کمائے تھے۔گنیز بک ورلڈ ریکارڈ میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ کمانے والوں میں کترینہ کیف کا نام ہے، جنھوں نے 2013 میں 63 اعشاریہ 75 کروڑ روپے کمائے ۔تیسرا نام بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کا ہے، جنکا نام شری ہنومان چالیسا گانے پر شامل کیا گیا، جسے وشال شیکھر موسیقاروں کی جوڑی شیکھر راوجیانی نے کمپوز کیا تھا۔