اڑھائی کروڑ ڈکیتی کے دو ملزم گرفتار، دو کروڑ 40 لاکھ برآمد

November 27, 2021

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)سہالہ پولیس نے راجہ بازارراولپنڈی کے انعامی بانڈز کے تاجر محمد عمران کو لوٹنے والے اس کے ڈرائیور ارسلان رزاق اور اس کے ایک ساتھی مرتضیٰ ریاض کو گرفتار کر لیا جبکہ تیسرے ساتھی کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں،ایس ایچ او تصدق شاہ کے مطابق پولیس نے گرفتار ملزموں سے دو کروڑ 40 لاکھ روپے بر آمد کر لئے ہیں جبکہ بقیہ 10 لاکھ60 ہزار کی بر آمدگی کے لیے سب انسپکٹر زاہد کی قیادت میں چھا پے مارے جا رہے ہیں ،15 نومبر کو تھانہ سہالہ کے علا قے جی ٹی روڈ پر محمد عمران کواس کے اپنے ہی ڈرائیور نے ساتھیوں کے ہمراہ اڑھائی کروڑ روپے سے محروم کر دیا تھا ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی اور کوڑا مست باغ جو گیاں کی ناکہ بندی کر کے ارسلان رزاق اور مر تضیٰ ریاض کو گرفتار کر لیا ،ملزموں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اقرار جرم کرتے ہو ئے رقم کی نشاندہی کر دی جس پر پولیس نے دو کروڑ 40 لاکھ روپے کی رقم بر آمد کر لی ۔