قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ

November 28, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں ہفتے کوسینٹرل پنجاب نے سدرن پنجاب کو اننگز اور56رنز سے شکست دے دی۔اسٹیٹ بینک گراونڈ میں سدرن پنجاب دوسری اننگز میں175رنز پر آوٹ ہوگئی۔بلاول اقبال نے23رنز کے عوض پانچ وکٹ حاصل کئے۔محمد علی نے تین اورنثار احمد نے دو وکٹ حاصل کئے۔این بی پی گراونڈ میں کے پی نے ناردرن کوچار وکٹ سے شکست دے دی۔عمر امین کی سنچری بھی ناردرن کو شکست سے نہ بچا سکی۔ٹورنامنٹ کا یہ پہلا راونڈ ہے جس میں تینوں میچ ڈرا ہوئے ہیں۔